موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، لاہور میں دو روز سے موسم خوشگوار ، مختلف شہروں میں آسمان پر کالے بادلوں کا راج
لاہور (یس اُردو) کڑی دھوپ اور جھلسا دینے والی لُو کے بعد پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کے رنگ ڈھنگ ہی بدل ڈالے ، شہری مئی میں بہار کے مزے لوٹنے لگے ۔ سورج کی تپتی کرنوں کے راستے میں بادل حائل ہوگئے ۔ کالی گھٹا چھائی تو ہوائیں بھی ٹھنڈی ہوگئیں ۔ کڑی دھوپ کے بعد موسم کا یہ خوش گوار رنگ سب کو ہی بھاگیا ۔ فیصل آباد کے آسمان پر کالے بادلوں کا راج ہے ۔ رات گئے ہونے والی بارش سے چہرے کھل اٹھے ۔ لاہور میں بھی دو روز سے موسم دلفریب ہے ۔ رات خوب بادل برسے اور اب بھی چھلکنے کو تیار ہیں ۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہے ۔ کوئٹہ ، دالبندین میں تیرہ ، بارکھان ، ژوب میں سولہ ، قلات پندرہ اور گوادر میں پچیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔