لاہور…..آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسویسی ایشن اور حکومت کے درمیان بجلی ٹیرف میں کمی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ، وزارت پانی وبجلی نے تین روپے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن کئی ماہ بعد بھی جاری نہیں کیا۔
آپٹما ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ کم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ، وزیر اعظم کےواضح احکامات کے باوجود کئی ماہ سے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا ، بیوروکریسی جان بوجھ کر حالات خراب کر رہی ہے۔طاہر بشارت چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت 14 روپے فی یونٹ جبکہ بھارت ،چین اور بنگلہ دیش میں 9 روپے فی یونٹ ہے، اس صورتحال میں آپٹما کو برآمدی آرڈرز ملنا بند ہو گئے ہیں ۔آپٹما رہنماوں نے وزارت پانی وبجلی کو آگاہ کیا ہے کہ اگلے ہفتے تک تین روپے فی یونٹ کمی کا نوٹی فیکشن جاری نہ ہوا تو ملیں بند کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گے