گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں27 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ اس دوران اسٹیٹبینک کے ذخائر 29 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی سے 14 ارب 39 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 لاکھ ڈالرز اضافے سے 5 ارب 60 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔