ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس معطلی اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے کہ سی این جی بند کرنے کے باوجود بھی صارفین کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے راولپنڈی اسلام آباد ریجن کے حکام کے ساتھ وڈیو کانفرنس میں ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش یقینی بنائیں اور جڑواں شہروں میں ہنگامی ٹیمیں تشکیل د ی جائیں جو مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شکایات دور کریں۔رائع کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس کو بتایا گیا کہ شدید سردی سے گیس کی طلب بڑھ گئی، ٹیل کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے ۔