اسلام آباد، لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل آئی ایم ایف سمیت کسی غیرملکی ادارے سے مالی امداد نہ لینے کا اعلان کیاتھا لیکن پھر معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے ان اداروں سے رجوع کرنامجبوری بن گیا جس پر ناقدین طنزبھی کرتے رہے جبکہ آئی ایم ایف نےمزید قرضہ دینے کے لیے شرائط بھی رکھی تھیں لیکن اب وفاقی وزیربرائے خزانہ اسد عمر نے واضح کیاہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور ہدایات کا انتظار کیے بغیرحکومت نے خود ہی روپے کی قدر میں کمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسد عمر نے بتایاکہ آئی ایم ایف کیساتھ کوئی اختلاف نہیں ، حکومت نے اپنے ابتدائی دنوں میں ہی شرح سود بڑھادی تھی جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے علاوہ بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھا کر نئے ٹیکس بھی کردیئے تھے ، یہ تمام اقدامات دراصل ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کیے گئے تھے۔وزیرخزانہ نے بتایاکہ چین نے پاکستان کے مجموعی قرضوں کا دس فیصد مہیا کیا ، امریکہ خود مقروض ہے ،ا سے چین کے قرضوں کی بجائے اپنی فکر کرنی چاہیے ۔