counter easy hit

مہاجرین کا مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے ، سرتاج عزیز

Refugee issue has become the biggest challenge , Sartaj Aziz

Refugee issue has become the biggest challenge , Sartaj Aziz

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں اور مہاجرین کا مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے تاہم پاکستان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کا طویل تجربہ رکھتاہے۔

نیو یارک میں جاری لیڈرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بتایاکہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سےافغان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹ رہاہے۔عروج کے وقت پاکستان میں مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔پاکستان نے افغان بھائیوں اور بہنوں کی دل کھول کی مدد کی اور افغان مہاجرین پاکستان میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات سے بھرپورفائدہ اٹھا رہے ہیں اور یہاں پر ان کو ملازمت اور کاروبار کے مواقع بھی میسر ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی دوتہائی آبادی کیمپوں سےباہررہ رہی ہے مزید یہ کہ ہم افغان مہاجرین کی محفوظ اورباوقار واپسی کےلیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی ضرورت درکار ہے اور عالمی برادری کی مددسے اس مقصد کےحصول کے لیے پر امید ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website