برلن…..جرمنی میں رواں برس کے پہلے مہینے میں 91 ہزار سے زائد مہاجرین کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ جنوری میں مہاجرین کی تعداد گزشتہ برس نومبر میں رجسٹر کیے جانے والے مہاجرین کی تعداد کے نصف سے بھی کم رہی۔
وزارت داخلہ نے مہاجرین کی رجسٹریشن میں کمی کے بیان میں یہ واضح نہیںکیا کہ کن ملکوں سے مہاجرین کی آمد میں کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب جرمنی میں چانسلر انجیلا میرکل کی مقبولیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ دو روز قبل بدھ کے روز کیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں اکیاسی فیصد لوگوں نے رائے دی کہ میرکل حکومت مہاجرین کی صورت حال کو کنٹرول کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔