Refugees in South Sudan tribute to Pakistani doctors and staff
دنیا میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں کے ضمن میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہمیشہ سے فعال اور موثر کردار ادا کیا ہے اور عالمی ادارے نے متعدد بار امن مشنز میں شامل پاکستانی امن قائم رکھنے والے فوجیوں اور دیگر معاوناہلکاروں کی کارگردگی کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ دارفر کیلیے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی دستے نے دارفر میں جنوبی سوڈان سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں اور مشرقی دارفر کے علاقے آل دائین میں میں قائم جیل میں قیدیوں کیلیے طبی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق دارفر اور آل دائین میں میں قائم جیل میں پاکستانی دستے نے مجموعی طورپر 1255افراد کوطبی سہولتیں فراہم کیں جبکہ امن دستے میں شامل پاکستانی انجینئرز نے مغربی دارفر کے علاقے آردماتا میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا اور اس علاقے میں واٹر اسٹیشن قائم کردیا ہے۔ سوڈان میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد نے پاکستانی امن مشن کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے جذبے کو سراہا ہے، متاثرہ افراد اور ان کے عمائدین نے پاکستانی امن دستے کے ساتھ قریبی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا۔