راچی: کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے والا 32 ٹن پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ 13 ناٹ رفتار والے ٹگ کے چاروں طرف مضبوط فینڈر نصب ہیں جو پاک بحریہ کے تمام جہازوں کوکھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں واقع شپ یارڈ پر ہوئی جسکے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ مہمان خصوصی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ شپ یارڈ جہاز سازی کی صنعت میں اہم کردار اداکررہاہے۔ شپ یارڈ ز کے انجینئرز اور ورکرز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ پاک بحریہ کراچی شپ یارڈ کو ہمیشہ تعاون اور سپورٹ فراہم کرتی رہے گی۔
تقریب میں ایم ڈی ریئرل ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کیا۔ پی این ٹی ٹگ جسے فیض کا نام دیا 481 ٹن وزنی 34 میٹرلمبا ہے جسکی رفتار 13 ناٹ ہے ٹگ کا چاروں طرف مضبوط فینڈر نصب ہیں جوپاک بحریہ کے تمام جہازوں کوکھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔