اسلام آباد: (انٹرویو خادم بٹر سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات میں پاسبان گروپ ملازمین کے حقوق کی حصول، ان کے استحصال کو روکنے ملازمین کے عزت و وقار میں اضافہ کرنے ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں نوجوانوں کی قیادت کے ساتھ آچکا ہے، اب کسی کے ساتھ ادارے میں نا انصافی نہیں ہوگی، ترقی، اپ گریڈیشن، اعزازیے ملازمین کے دیگر مسائل حل ہوں گے ملازمین کے لئے ورکرز ویلفیئر فنڈز اور انکی ہاوسنگ سکیم کے لئے کام بھی ہوگا، ان خیالات کا اظہار ملک عثمان شکیل نے آر این ٹی ونگ میں انتخابی مہم کے دوران ملک آفتاب اعوان، ملک بلال اعوان، ملک عابد رضوان، میڈم فرحت، میڈم شہناز بیگم سمیت دیگر ملازمین کی موجودگی میں روزنامہ اذکار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ روایتی نعرہ بازی اور ملازمین کو سالوں سے بے تعبیر خواب دکھانے والوں کو اب کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان سپورٹس بورڈ میں نوجوان بیدار ہوچکے ہیں تبدیلی کا دور شروع ہوچکا ہے روک سکو تو روک لو پاسبان گروپ سپورٹس بورڈ میں کھیلوں کی ترقی سے ملازمین کی ترقی تک تبدیلی لے کر آنے کے سفر پر نکل آیا ہے الیکشن والے دن پاسبان گروپ کے موسیٰ حبیب اور سجاد بخت گروپ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اعثمان شکیل نے کہا کہ مزدورں کا تحفظ، مناسب تنخواہوں اور ان کے وقار کی سر بلندی کے لئے اور ادارے میں ان کا جائز مقام دلانے، مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مزدوروں کی نوکریوں کو تحفظ اور ان کو بیروزگار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ محنت کشوں کے کام کرنے کے حالات میں بہتری لانا اور مزدوروں کے استحصال سے بچانا ایک مسلسل عمل ہے ہم ادارے میں اپنی خدمات کے ذریعے ادارے کی ترقی لانے کے لئے یہ عمل کرتے رہیں گے اور ادارے کے نام کو روشن کریں گے ادارے کے ملازمین ملک میں کھیلوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کو کبھی کسی دورے میں ٹیموں کے ساتھ نہیں بھیجا جاتا ملازمین بھی مختلف ایونٹس میں جانے چاہیے، پاکستان سپورٹس بورڈ میں سابق مزدور رہنمائوں نے ملازمین کے لئے کچھ نہیں کیا ملازمین کو جائز حقوق دیئے بغیر قومی اداروں کی کارکردگی کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ،ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک ان کو مجبور کر دیتا ہے ان کا جوش و جذبہ صرف کام کو نپٹانے اور ملازمت کو برقرار رکھنے تک محدود ہوجاتا ہے ملازمین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی صورت میں ملازمین ادارے کو اپنا ادارہ سمجھتے ہیں۔ افسران ملازمین کو تنگ کریں تو ملازمین میں بدنظمی پیدا ہوتی ہے۔ ملازمین کی شکایات بڑھ جاتی ہیں جس سے ملازمین ذہنی دباو کا شکار ہوتے ہیں پاسبان گروپ کامیاب ہوگر افسران کے ساتھ جونیئرز دیگر سٹاف کے روئیوں کو بہتر سے بنائیں گے اور اس کے لئے ورکشاپس اور سیمینارز کرائیں گے جو پہلے کبھی نہیں ہوتا تھا ہم ملازمت کو دلچسپ بناکر پیش کریں گے تاکہ ملازمین اپنے کام میں اکتاہٹ محسوس نہ کریں۔چھے تعلقات قائم کرنے کی صورت میں ملازمین ادارے کو اپنا ادارہ سمجھتے ہیں اور پاسبان گروپ سپورٹس بورد کو ملازمین کا ادارہ بنائے گا جس میں کوئٹہ سے خیبر اسلام آباد کے ہر ایک بڑے افسر کی عزت تکریم کی طرح چھوٹے ملازم کی بھی عزت و نفس کو قائم رکھا جائے اس پر کام کیا جائے گا