زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کی شکایت کے لئے نمبر بھی جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے کمر کسی ہوئی ہے اور سارا دن لاہور کی سڑکوں پر ہیلمنٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے ہزاروں شہریوں کے چالان کئے جا رہے ہیں ،ایسے میں شہری چالان کی رقم سے بچنے کے لئے ہیلمنٹ خریدنے کے لئے مارکیٹوں کا رخ کرتے ہیں تو دوکانداروں نے بھی اپنی ’’چھریاں‘‘ تیز کی ہوئی ہیں اور ہیلمنٹ کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی تھی جس پر شہریوں نے واویلا کیا تو ضلعی حکومت نے بھی گراں فروش دوکانداروں کے خلاف ایکشن لے لیا ہے ، پابندی کے باعث ہیلمٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی افسران نے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے میکلورڈ روڈ کے تاجروں سے میٹنگ کی ہے .ضلعی افسران نے اجلاس میں دوکاندار رہنماؤں کے ساتھ مل کر ہیلمٹ کی قیمتوں پر فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق لوکل ہیلمٹ 500 روپے میں فروخت ہو گا جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 1150 روپے میں فروخت ہو گا اور اس سلسلہ میں شہر کے مختلف پوائنٹس پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے جبکہ لاہور کی عام مارکیٹوں میں بھیکل سے لوکل ہیلمٹ 500 روپے میں جبکہ امپورٹڈ 1150 میں ملے گا.میکلورڈ روڈ کے صدر محمد جاوید بھٹی نے ضلعی انتظامیہ کو طے شدہ قیمتوں پر ہیلمنٹ کی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ تمام مجسٹریٹس کل میکلورڈ روڈ سمیت شہر بھر میں دکانوں کو بھی چیک کریں گے اور زئاد قیمتیں وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لئے لینڈ لائن نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہشہری زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر 99210630 پر شکایات کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ’’ڈیلی پاکستان آن لائن‘‘ نے مارکیٹوں میں ہیلمنٹ کی قیمتوں کئے جانے والے من مانے اضافے اور غریب شہریوں کی جیبوں پر پڑنے والے ڈاکے کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی تھی اور اس سلسلہ میں گذشتہ روز لائیو پروگرام بھی کیا تھا اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس ایشو کی جانب مبذول کروائی تھی ۔