پارٹی کی لطیف کھوسہ کے نام پر رجسٹریشن غیر قانونی ، میرے نام سے رجسٹرڈ کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے :ناہید خان
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ناہید خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 اپریل کو ناہید خان کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔ ناہید خان نے درخواست میں کہا تھا پیپلز پارٹی کی لطیف کھوسہ کے نام رجسٹریشن غیر قانونی ہے ۔ پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ، پیپلز پارٹی کو میرے نام پر رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناہید خان کی درخواست خارج کر دی تھی۔