اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ نادرا نے بھی رپورٹ دے دی ہے کہ سعد رفیق اور حامد خان کے حلقے میں بہت بڑا فراڈ ہوا، عوام کے ووٹ کی اہمیت نہیں تو انہیں حقوق کون دے گا، اسلام آباد میں اقلیتی ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا چار ماہ سے شور مچارہے ہیں
4 حلقے کھول دو، اب تو نادرا نے بھی رپورٹ دے دی ہے کہ حامد خان کے حلقے میں بہت بڑا فراڈ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے لاہور کے حلقے میں بھی بڑے پیمانے پر فراڈ کیا گیا ہے ،ملک میں حقیقی جمہوریت ہوگی تب عوام حکمران کا احتساب کرسکیں گے۔