counter easy hit

عمران خان کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر ، ریحام خان بھی بالآخر بول پڑیں ۔۔۔ اس بار کیا کہا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی 45 منٹ کی تقریر کو عالمی سطح پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے لیکن عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر بھارت کی ہی زبان بولنا شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے قبل بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریحام خان نے کہا کہ میں کوئی پیر ، جوتشی یا نجومی نہیں ہوں، لیکن پھر بھی ہم بتا سکتے ہیں کہ وزیراعظم کیا کہنے جا رہے ہیں۔میرے خیال سے کسی کو بھی سانس روکنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی تقریر کیس ہو گی اس کی اُمید کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو تو خوش ہونا چاہئیے کیونکہ عمران خان پورس کے ہاتھی بن گئے ہیں۔امریکہ میں کشمیر پر بات کرنے کی بجائے وہ بھارتی بیانیہ بول رہے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے یو این میں بھارت کی نمائندگی صرف مودی ہی نہیں عمران بھی کر رہے ہیں۔اسی لیے آپ کو عمران خان کی تعریف کرنی چاہئیے، اُن کو سراہنا چاہئیے ، اُن پر تنقید نہیں کرنی چاہئیے۔بھارت کو تو خوش ہونا چاہیے کہ عمران خان پورس کے ہاتھی بن گئے ہیں۔ امریکہ میں کشمیر پر بات کرنے کی بجائے وہ بھارتی بیانیہ بول رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے یو این میں بھارت کی نمائندگی صرف مودی ہی نہیں عمران بھی کر رہے ہیں۔#بکائو نیازیوزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ سلیکٹڈ نے کہا پاکستان کو کرپٹ اشرافیہ نے لوٹا ۔ سلیکٹڈ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ان کے دوست عارف نقوی کتنے غریب ہیں؟ جو جی آئی ڈی سی میں انہیں 80 ارب سے زائد کی چھوٹ دی جارہی تھی ۔کیا ان کے بچے دودھ کے لیے رو رہے تھے؟سلیکٹڈ نے کہا پاکستان کو کرپٹ اشرافیہ نے لوٹا ۔ سلیکٹڈ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ان کے دوست عارف نقوی کتنے غریب ہیں؟ جو جی آئی ڈی سی میں انہیں 80 ارب سے زائد کی چھوٹ دی جارہی تھی ۔کیا ان کے بچے دودھ کے لیے رو رہے تھے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کشمیر کا معاملہ اُٹھایا جانا طے تھا اور اس پر کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔ لیکن تقریر کے کچھ پوائنٹس ڈی چوک دھرنے کے پوائنٹس تھے ، انہوں نے ان مسائل پر بات کی جن کا انہیں خود حل نکالنا چاہئیے۔عمران خان کے طرز سیاست سے اختلاف اپنی جگہ، اس تقریر کے کس حصے سے آپ کو اختلاف ہے، کونسی بات ہے جو عمران خان کو نہیں کرنی چاہیے تھی اور کونسی بات کرنی چاہئے تھی۔ریحام خان نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر سلیکٹڈ کی تقریر کے نکات قدر بہتر تھے لگتا ہے ابو جان نے لکھ کر بھیجی تھی لیکن منی لانڈرنگ/قرضوں کی بات کرنا بونگی تھی ۔ آپ حکومت میں ہیں اگر منی لانڈرنگ ہو رہی ہے تو اسے روکنا یو این کی نہیں آپ کی ذمہ داری ہے۔ خدارا کنٹینر سے اتر آئیں۔

REHAM KHAN, CAME, IN,TO, LIMELIGHT, COMMENTED, ON, IMRAN KHAN'S, SPEECH, AT, UN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website