اسلام آباد (ویب ڈیسک )ریحام خان کا وزیراعظم عمران خن کو چرسی کہنا مہنگا پڑ گیا ۔ ساشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ انسان خطا کا پُتلا ہے۔اس دنیا میں پیدا ہونے والا کوئی شخص بھی مسٹر پرفیکٹ نہیں ہے۔ یہ ایک عالمی سچ ہے
جو ہم سب جانتے ہیں۔لیکن ایک غلطی ایسی بھی ہے جو عمران خان نے کی۔ جو وہ تو کیا کوئی بھی پاکستانی زندگی بھر نہیں بھولے گا اور یہ غلطی تھی دوسری شادی کی اور اس کا اعتراف وہ خود بھی کئی بار کر چکے ہیں۔عمران خان دو طرح کے حالات سے دوچار ہوئے۔ پہلی حالت کچھ اس طرح کے ہے کہ انہوں نے پہلی شادی جمائمہ گولڈ سمتھ کیساتھ کی اور پھر علیحدگی بھی ہو گئی مگر اس کے باوجود جمائمہ نے ہمیشہ عمران خان کی حمایت کی اور کبھی عمران خان کو تکلیف نہیں دی بلکہ پاکستان کا وزیراعظم بننے پر ناصرف انہیں مبارکباد دی بلکہ بیرون ملک فلیٹ سے متعلق معاملے میں بھی ان کی خوب مدد کی۔دوسری حالت وہ ہے جس کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں۔ ریحام خان اور عمران خان کی شادی اور اس طرح ہر پاکستانی ریحام خان کو جان گیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سچ بہت ہی کڑوا ہوتا ہے مگر سچ یہی ہے کہ عمران خان کیساتھ شادی سے پہلے کوئی پاکستانی ریحام خان کے بارے میں نہیں جانتا تھا لیکن ان کی اصل حقیقت اس وقت سامنے آئی جب عمران خان نے تیسری شادی کی اور پھر پاکستان میں عام انتخابات کا وقت آن پہنچا۔
اس موقع پر ریحام خان نے اپنی کتاب متعارف کروا دی جس میں انہوں نے انتہائی خوفناک اور خطرناک الزامات عائد کئے۔ریحام خان اب تک مسلسل عمران خان پر الزام تراشی میں مصروف ہیں جنہوں نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو چرسی کہا لیکن ان کی یہ ٹویٹ ان ہی کے گلے پڑتی نظر آئی کیونکہ صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کیا آپ ایک چرسی کو ڈرئیوائنگ سیٹ پر بٹھائیں اور پھر تباہی کی توقع نہیں کریں گے؟ جس پر ساشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ صارفین نے مختلف تبصرے کیے ۔ جس میں ایک صارف نے کہا مجھے چرسی ڈرائیورز کیساتھ سفر کرنے کا خوب تجربہ ہے۔ وہ ایک کار کو بھی بلٹ ٹرین کی طرح چلاتے ہیں۔ ان کا اپنی گاڑی پر کنٹرول دوسروں سے زیادہ ہوتا ہے اور وہ دیگر ڈرائیورز کی نسبت کو آپ کو جلدی گھر پہنچا سکتے ہیں۔ یہاں بہت سے بحالی مراکز ہیں، میں آپ کیلئے ایک آدھ لنک بھی دے رہا ہوں جو آپ کو عمران خان کے کے مرحلے سے نکلنے میں مدد کرے گا ،لندن کاﺅنسلنگ میں تھراپسٹ اور سائیکالوجسٹ سمیت ہر کوئی ملے گا۔