لاہور: رانا ثناء اللہ نے ریحام خان کو مدد کے لیے پکار لیا، وہ چاہتے ہیں کہ اس بابے کا پتا پوچھنا ہے جو عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کا ذمہ دار ہے، اس بابے سے جادو کرا کے وہ عمران خان کا رویہ ٹھیک کرائیں گے تاکہ کپتان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔
رانا ثناء کہتے ہیں کہ گورننس ایک سچے پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے، جمہوری ادروں کے مضبوط نہ ہونے میں سب ہی قصوروار ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ایسا ہے کہ وہ کسی بات کو تسلیم نہیں کرتی، اگر یہی رویہ رہا تو عمران اگلے الیکشن میں بھی ہار کر دھاندلی کا راگ الاپتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا۔