لاہور( نیوز ڈیسک) ریحام خان کا کہنا ہے کہ ہماری قسمت خراب ہے،۔ لاک ڈاؤن کی بات انہیں سمجھ ہی نہیں آتی ہے۔ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی ہے کہ لاک ڈاؤن کرنا کیوں ضروری ہے؟تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہماری قسمت خراب ہے کہ کرونا وائرس کے ساتھ اس قسم کے حکمران آئے ہیں جن کو پرواہ ہی نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کی بات انہیں سمجھ ہی نہیں آتی ہے۔ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی ہے کہ لاک ڈاؤن کرنا کیوں ضروری ہے؟
وزیراعظم عمران خان سے متعلق ریحام خان نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو دھرنے پہ اور کنٹینر پہ کھڑے ہوکر للکارا کرتے تھے کہ میں یہ بند کردوں گا۔پہیہ جام کردوں گا۔ آج لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں کرسک رہے۔
ریحام خان نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کیا وجہ ہے،لاک ڈاؤن آپ چینل 24 کا کرسکتے ہیں، آپ جیو کا کرسکتے ہیں، جیو کے مالک کو پکڑ کرآپ بند کرسکتے ہیں، ڈاکٹر دانش کا پروگرام آپ بند کرسکتےہیں لیکن آپ لوگوں کی جان بچانے کیلئے لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔
ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو آپ ایگزٹ کنٹرول لسٹ پہ رکھ سکتے ہیں، انہیں والد سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس پہ لاک ڈاؤن ہے۔ سیاسی مخالفین پہ لاک ڈاؤن ہے ان سب کو بند کرکے رکھا ہوا ہے لیکن لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے آپکو انسانیت نہیں ہے کہ آپ لاک ڈاؤن کریں۔
ریحام خان نے مزید کہا کہ اگر زائرین اچھے طریقے سے کنٹرول ہوجاتے تو پنجاب میں مسئلہ ہی نہ بنتا۔ ہمارے پاس تو وسیم اکرم پلس ہے جسے سیدھی بات سنبھالنے کا ہنر نہیں ہے وہ کرونا وائرس جیسا عذاب کیسے سنبھالے گا۔
لاک ڈاؤن جیو کیلئے ہے، میر شکیل الرحمان کیلئے ہے، ن لیگ کیلئے ہے ، رپورٹرز کیلئے ہے۔ ایک رپورٹرآپ سے سوال کرتا ہے تو آپ اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔