لندن (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کس سے شادی کرے اور کس سے نہ کرے، اس سے یوٹرن کی امید نہ رکھنا عجیب بات نہیں۔
wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]
عمران خان نے 2 روز قبل یوٹرن کے حوالے سے بیان دیا۔جس کے باعث وہ شدید تنقید میں بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یو ٹرن کے بیان کادفاع شروع کردیا ۔اتوارکو متحدہ عرب امارات سے ٹویٹر پر اپنے یو ٹرن کے بیان کے دفاع میں پیغام جاری کردیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مقصد کو حاصل کرنے کیلئے یو ٹرن لینا عظیم لیڈر شپ کی شناخت ہو تی ہے۔ جب کہ چوری شدہ دولت کو بچانے کیلئے جھوٹ بدیانت لوگوں کی شناخت ہوتی ہے ۔ ٹوئٹر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ناجائز طریقے سے حاصل رقم کو بچانے کے لیے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے ۔مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے ۔ عمران خان کے بیان کا صدر مملکت سمیت کئی وزراء دفاع کر رہے ہیں۔ صدر عارف علوی تو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کا بیان درست ہے ۔صدر کے مطابق میں نے بھی زندگی میں یو ٹرن لیے ہیں ۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان یوٹرن کے فوائد بیان کر رہے ہیں جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر یوٹرن کے حوالے سے اہم معاملات سے پسپائی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔