counter easy hit

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مرکزی ملزم رحمان بھولا اپنے اعترافی بیان سے مکر گیا

 کراچی:سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان سے مُکرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔

REHMAN, BHOLA, MAIN, CHARACTER, BEHIND, BALDIA, FACTORY, CASE, DENIED, FROM, HIS, STATEMENT

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران واقعے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی کی نقل حاصل کرنے کیلیے درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے دفعہ 164 کے تحت کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔سماعت کے دوران ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت 3 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ رحمان بھولا کو پولیس نے واقعے کا مرکزی ملزم قرار دیا تھا اور اسے انٹر پول کی مدد سے پاکستان لایا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website