اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے برطانوی ممبرپارلیمنٹ رحمن چشتی کو دیا گیا ستارہ قائداعظم عطا کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے رحمن چشتی کو برطانیہ میں پاکستان کیلئے مثبت خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ رحمان چشتی پاکستانی نژاد برطانوی ممبر پارلیمان ہیں جنھوں نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اورخصوصاً کشمیر کاذ کو اجاگر کرنے کیلئے شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس موقع پر رحمان چشتی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان حکومت کی طرف سے ستارہ قائداعظم ایوارڈ بہت بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان میرا ملک میرے ورثے کا بنیادی حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور جنرل شریف کو یوکے پارلیمان میں خوش آمدید کہا جو کہ میرے لیے اعزاز ہے۔ ان کی کوششوں سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
High Commissioner Moazzam Ahmad Khan confers #Sitara-i-Quaid-i-Azam”on Rehman Chishti MP on behalf of the President of Pakistan. Appreciates Rehman Chishti’s role in promoting Flag of Pakistan & Flag of United Kingdom
relations in diverse fields, particularly trade & economy, and his support for the cause of #Kashmir
Honoured to be conferred Sitara-i-Quaid-i-Azam award of
Flag of Pakistan
, a country which is a key part of my heritage. I previously Chaired
Flag of Pakistan
APPG, led a delegation abroad & welcomed PM Imran Khan & General Sharif to @UKParliament
. As Flag of United Kingdom PM Trade Envoy to Flag of Pakistan bilateral trade increased 10% Flag of United Kingdom Flag of Pakistan