فرانس /گوجرانوالہ : ملک شکیل الرحمن خاں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اسلام آباد سابق کنوینین پاکستان پیپلزپارٹی فرانس اور دیگر افراد عیدالفطر کے دن سچ ٹی وی پیرس کے بیورو چیف حافظ چاند جنید، میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کی وفات پراظہار تعزیت کےلئے گوجرانوالہ ان کے گھرپہنچ گئے۔ انھوں نےحافظ چاند جنید،میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین )۔