گجرات۰انور شیخ سے ) تھانہ رحمانیہ پولیس کا محلہ امین آباد مین شادی والے گھر میں دھاوا پولیس ملازمین نے تشدد کر کے دلہن سمیت پانچ خواتین کو شد زکمی کر دیا مذمت کرنے پر پولیس ملازمین ٹوپیاں اور چابیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ،پولیس گردی کے خلاف خواتین نے سینہ کوبی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ،تفصیک کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رحمانیہ پولیس کے انچارج مسعود عالم نے اپنی پولیس فورس کے ہمراہ محلہ آمین آباد میں ایک شادی والے گھر میں دھاوا بول دیا اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے دلہن نمرہ ،عظمیٰ۔رابعہ،سمینہ،سادیہ کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے،پولیس ملازمین نے دھاوا کے دوران سیف کی الماری مین پری ہوئی پانچ لاکھ کی رقم اور پانچ تولے زیورابھی لے گئے جبکہ پولیس ملازمین کے ساتھ مذمت کے دوارن پولیس ملازمین جاتی دفعہ اپنی سرکاری ٹوپیاں اور چابیاں بھی چھوڑ گئے ایس ایچ او مسعو د عالم کے مطابق ہم موٹر سائیکل چوری کے ملزم نواز ولد منیر کو گرفتار کرنے کے لیے گئے تو خواتین نے ہمارے ساتھ لڑنا اور جھگڑا شروع کر دیا پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران خواتین زخمی ہو ئیں دوسری طرف دلہن کی والدہ ذکیہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے پولیس بلا اجازت ہمارے گھر میں ڈاخل ہو کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور میری بیٹی سمیت گھر میں موجود دیگر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،بعد ازاں خواتین کی کثیر تعداد نے پولیس کی بدمعاشی کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی