counter easy hit

تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

Rehmania station in the area cases of cattle theft

Rehmania station in the area cases of cattle theft

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ،علاقہ مال مویشی سے خالی ہونے لگا،زمینداروں میں خوف وہراس ،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ تھانہ رحمانیہ کے دیہات وینس،دھول،ساروکی ودیگرموضعات میں مال مویشی کی چوری کی وارداتیں عروج پرپہنچ چکی ہیں،لوگوں کے مال مویشی محفوظ نہیں ،مذکورہ دیہات مال ڈنگرسے خالی ہوتے جارہے ہیں،نامعلوم ڈاکوؤں نے وینس کے رہائشی محمدافضل کے گھرسے دوسری بارمال مویشی کھول لئے اور لے جانے کے دوران مزاحمت پر اہلخانہ پرتشددکیااور ان کی پسلیاں توڑڈالی،اسی طرح ڈاکٹرعبداللطیف کے گھرسے زورآوررسہ گیرکھول کرلے گئے،اکثروارداتوں کے بعدمتاثرین پولیس کو رپورٹ دینے سے بھی کتراتے ہیں،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ مال مویشی کھولنے والے رسہ گیرپٹھان ہیں جو مال مویشی کھول کرمردان لے جاتے ہیں،لیکن انہیں پکڑنے اور مال مویشی کی برآمدگی کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی،اور متاثرین کا تھوڑے عرصہ میں لاکھوں کا نقصان ہوچکاہے ،متاثرین نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیرالحق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔