اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریلی روکنے کی درخواستوں کو مستردکر دیا۔
Reject requests for stop the rally of Nawaz Sharif
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا جب کہ وہ ریلی نکال رہے ہیں اس لیے نواز شریف کو ریلی نکالنے سے روکا جائے۔ عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی ریلی روکنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔