لندن: برطانیہ کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے خلاف عراق پر 2003 میں جنگ مسلط کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کیلیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔
درخواست دائر عراق کے ایک سابق جنرل عبدالوحید شنان الرباط نے ٹونی بلیئر کے علاوہ ان کے 2 سابق وزرا وزیر خارجہ جیک اسٹرا اور اٹارنی جنرل پیٹر گولڈ اسمتھ کیخلاف بھی عراق پر جارحیت کے الزام میں مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی لیکن لندن کی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایک ماتحت عدالت کے حکم پر عدالتی نظر ثانی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی بنیاد پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا کیونکہ برطانیہ اور ویلز کے قانون میں یہ کوئی جرم ہے اور نہ اس طرح کے کسی جرم کی کوئی سزا مقرر ہے۔