اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل عثمان بسرا کی جانب سے دائر ن لیگ کی ریلی روکنے سے متعلق درخواست بھی مسترد کر دی
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ کے ذریعے ریلی روکنے، نوازشریف اور اہلخانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے وکیل عثمان بسرا کی جانب سے دائر ن لیگ کی ریلی روکنے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت عالیہ نے گزشتہ روز درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی، دوسری جانب وزارت داخلہ نے عوامی تحریک کی ایسی ہی درخواست مسترد کی تھی۔