بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر موقع پر مزار قائدؒ پرپیپلزپارٹی کے سابق کو چیئرمین آصف زرداری اور موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الگ الگ حاضری دی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،سابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک و دیگرکے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ بلاول بھٹو ،وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ساتھ مزار پر حاضر ہوئے۔آصف زرداری نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے جناح کے وژن کے مطابق روشن خیال اور خوشحال پاکستان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔صحافیوں سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انور مجید سے تعلقات ہیں،علاج لندن اور امریکا سے چل رہا ہے،وہاں کے ڈاکٹروں کی اجازت سے پاکستان کے لئے سفر کیا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ انور مجید کےساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سےپوچھیں ،پی پی کے 4مطالبات کی بات 27دسمبر کو ہوگی ، ڈاکٹر عاصم حسین اور ان کے وکلاسے رابطے میں رہتا ہوں ،یقین ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ضرور ملے گا ۔سابق صدر نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان آج سے مزید مضبوط رہے گا،سب سے التجا ہے کہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےمزار قائد پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی ،انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم جناح کا پاکستان بنائیں گے ،بانی پاکستان کا وژن روشن خیال اور خوشحال پاکستان تھا ۔قبل ازیں بلاول بھٹو نے کرسمس کے موقع پر چرچ کا دورہ کیا اور ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کئی برسوں سے فاطمہ بھٹو سے رابطہ نہیں ،خاندان کےافرادکیلئے ان کے دل کے دروازے کھلے ہیں۔