کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔کنور نوید جمیل کے خلاف ملک مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کےمقدمات درج ہیں۔
Released order of MQM member National Kanwar Naveed Jameel
کنور نوید جمیل کے خلاف ملک مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے 5مقدمات درج ہیں۔عدالت نے کنور نوید جمیل کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔ملزم کی جانب سے تین لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹ اور پراپرٹی کے کاغذات جمع کرادئیے گئے۔ ملزم کی جانب سے زرضمانت کی رقم جمع کرانے کے بعد عدالت نے ریلیز آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا۔کنور نوید جمیل کی شام تک سینٹرل جیل سے رہائی کا امکان ہے۔