اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کی حکومت کومعاشی محاذ پر بڑی کامیابی ملی ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ٹیکس ریٹرن کے معاملے پر حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے ، اب تک 21لاکھ شہری ٹیکس ریٹرن جمع کروا چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن کے معاملے پر تحریک انصاف حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے ، اب تک 21لاکھ شہری ٹیکس ریٹرن جمع کروا چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی تاریخ میں اب تک اتنے بڑے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں ہوئے ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 40سال تک لے جانا حکومت کا2019ہدف ہے۔