سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ریلیف دینے والے جیل جبکہ تکلیف دینے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری بالکل بے بنیاد اور بلاجواز ہے کئی حکومتی وزرا کرپشن میں ملوث ہیں انہیں کوئی نہیں دیکھتا
پیرس: (نمائندہ خصوصی) انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، ان لوگوں نے عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیا حکومت 10 سال کا حساب لینا چاہتی ہے تو ضرور لے مگر 10 ماہ کا حساب بھی دینا ہوگا خان صاحب یہ تو بتائیں، ان 10 سال میں حفیظ شیخ وزیر خزانہ بھی رہے، کیا وہ بھی نوازشریف کے شریک جُرم تھے؟ عمران خان جب بھی بولتے ہیں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیتے ہیں۔