مذہب اور فرقے کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے، سپریم کورٹ کی زیر نگرانی فوج کے ذریعے عوامی تعاون سے ڈیم بنائے جائیں
اسلام آباد: جہان پاکستان سے گفتگو پاکستان عوامی لیگ کے این اے 62 سے امیدوار اصغر علی مبارک ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست گالی بن چکی ہے، سیاستدانوں کی عزت کی بحالی کے لیے الیکشن کے بعد مہم شروع کروں گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کھلے عام کی جارہی ہیں، ڈیم بنانے کیلئے سب سے پہلے میں نے مہم شروع کی تو اسے مذاق سمجھا گیا ، سپریم کورٹ کی زیر نگرانی فوج کے ذریعے عوام کے تعاون سے ڈیم بنائے جائیں جہان پاکستان کے بیورو آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اصغر علی مبارک ایڈوکیٹ نے کہا کہ فوری انصادف کی فراہمی، یکساں تعلیم کے مواقع ، صحت عامہ، مضبوط ملکی دفاع، آزاد خارجہ پالیسی بے گھر افراد کے لیے گھروں کا انتظام پاکستان عوامی لیگ کے منشور کا حصہ ہے- انہوں نے کہا کہ اب پرانے نعروں میں سکت نہیں رہی- اصغر علی مبارک نے کہا کہ مذہب اور فرقے کو سیاست میں نہیں لانا چاہیے راولپنڈی میں لڑکیوں کے تو درجنوں کالجز بنائے گئے اس حوالے سے شیخ رشید کی منطق ہے کہ لڑکوں کے کالج اس لیے نہیں بنائے گئے کہ لڑکے پڑھ لکھ گئے تو انہیں نوکریاں کہاں سے دیں گے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران 20 ہزار سے زائد گھروں پر جاکر الیکشن مہم چلائی