پیرس (اے کے راؤ) مجالس امن کا پہلا اجلاس پیرس کے مضافاتی شہر گونساویل میں منعقد ہوا ،جس میں علاقائی خواص کے ساتھ مرکزی زمہ داروں نے شرکت کی۔
حسن ارشد کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں علامہ حافظ نزیر احمد نے مختصر گفتگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علم اور امن کے لیے کی گئی کاوشوں پر روشنی ڈالی. اپنی اس گفتگو میں مزہب میں اردو زبان کی اہمیت ڈاکٹر قادری کی نظر میں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مزہب پر جتنا مواد اردو میں اس وقت ہے شاید کسی اور زبان میں نہیں. اس لیے ہمیں اردو کے فروغ کے لیے کام کرنا ہو گا. اردو کا فروغ آج کے دور میں دراصل دین اسلام کا ہی فروغ ہے۔
علامہ حافظ نزیر احمد کا یہ بہی کہنا تھا کہ اپنی اصل روح کے ساتھ دین اسلام کا فروغ درحقیقت دنیا میں امن ہی کا فروغ ہے. سوال و جواب کے سیکشن میں اپسی بھائی چارے کو پروان چڑھانے اور نئی نسل کے ساتھ کمیونیکیشن گیپ کو کم کرنے کے لیے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے پر اتفاق ہوا۔