برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) مذہبی اور تدریسی ادارے کاروبار کی بجائے اپنے فرائض منصبی پر توجہ دیں ،نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی پیغام موجودہ حالات کے تناظر میںامریکی برطانوی اور یورپین پارلیمینٹ سمیت دنیا بھر میں پہنچا نے کی ضرورت ہے ، حضور ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری نے نظام تعلیم اور نظام معشیت کو جو جہد بخشی آج پو ری دنیا میں اسکی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور و سربراہ ضیاء الامہ فائونڈیشن پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ضیاء الامہ سنٹر بوزلے گرین میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر انچا رج ضیاء الامہ سنٹر امام شاہد تمیز ، مولانا محمد تمیزالدین چشتی ، علامہ الشیخ محمد عبدالبا ری چشتی ، حاجی مرزا محمد منیر ، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ، حاجی محمد مقبول ، علامہ محمد آصف ، طا رق علی ، محمد جمیل ، مولانا محمد شبیر ربانی ، راجہ محمد اشتیا ق ، قمر خلیل ، محمد صدیق ، محمد ثا قب اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پیر محمد امین الحسنا ت نے کہا کہ تا رکین وطن کو چا ہیے کہ اپنے اور اپنے اہل و عیال کی دنیا و آخرت کی کامیابی اور فلا ح کے لیے دنیا وی تعلیما ت کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں ۔ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیما ت اور تبلیغ و ترویج کے لیے مذہبی اداروں مساجد اور مدارس کو مستحکم و مضبوط بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی دوسرے ملک میں جا کر اسکی زبان سیکھنے کا حکم ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بیرون ملک آباد مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کے قوانین کی پا سداری کے ساتھ ساتھ یہاں کا چال چلن اور بولی بھی سیکھنے اورسمجھنے کی کوشش کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری حکومت میں پہلی مرتبہ اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے پا رلیمینٹ کے اندر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دارلعلوم محمدیہ غوثیہ جامعہ الکرم بھیرہ شریف جلد از جلد انٹرنیشنل یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے اپنے یورپین دورے کے دوران پناہ گزینوںاور مہا جرین کے کیمپوں کی تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہاکہ سریا اور دیگر تصادم ذدہ علاقوں سے مہا جرین آسٹریا اور دیگر یو رپین بارڈرز سے گزرتے ہو ئے جرمنی پہنچ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بین الاقوامی آرگنا ئزیشن مسلم ہینڈ ز کی یو رپ اور دنیا بھر سے آنے والے مہا جرین اور پناہ گزینوں کے لیے خدما ت قابل ستا ئش ہیں۔