ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر محمدامین الحسنات سالزبرگ کے میئر کی خصوصی دعوت پر 18 جنوری کو سالزبرگ تشریف لائے اور عربی مسجد میں خصوصی خطاب کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں مسلم مہاجرین کو سب سے بڑامسئلہ حلال کھانے کی دستیابی تھی ۔گذشتہ چار پانچ ماہ سے مسلم ہینڈآسٹریا کے محمد افضل خان اور عاطف رضا سالزبرگ شہر میں مہاجرین کیلیے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوںافراد کیلیے حلال اور گرم کھانے بنانے اور آسٹرین آرمی کے منتظمین کے ساتھ ملکر تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔
آسٹرین حکومت نے مسلم ہینڈز کی قابل تحسین خدمات نے پاکستانیوں اور مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔اُنہیں کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر محمدامین الحسنات اور مسلم ہینڈز کے سربراہ سیدلخت حسنین شاہ آسٹریا کے صوبہ سالز برگ کے گورنر اور مئیر اور پولیس چیف کی خصوصی دعوت پر 18 جنوری کوسالزبرگ تشریف لائے اور سالز برگ میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر محمدامین الحسنات کا شاندار استقبال کیا۔
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر محمدامین الحسنات اور ر مسلم ہینڈز کے سربراہ سیدلخت حسنین شاہ نے آسٹرین حکومت کے مختلف نمائندوں سے ملاقات کی ۔اُسی شام وزیر مملکت پیر محمدامین الحسنات نے سالزبرگ میں عربی مسجد میں پاکستانیوں سے خطاب کیا اور خصوصی ملاقات کی ۔ویانا سے مسجد المدینہ کے سربراہ حاجی غلام مصطفی بلوچ کی قیادت میں مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ ، رانا محمد ادریس،چوہدری محمد نواز وڑائچ ،لالہ محمد رمضان اور اس کے علاوہ حاجی غلام اظہر،الحاج شیخ وحیداحمد،عامر صدیق،حافظ عبدالحفیظ الازہری،لالہ محمد حسین خان، حاجی مسعود،حاجی ملک خلیل اور سالزبرگ کی معروف سماجی شخصیت خان مشاہد نے خصوصی ملاقات کی۔