counter easy hit

حج کیلئے وزارت مذہبی امور کو ایک لاکھ پانچ ہزار درخواستیں موصول

Religious Affairs Ministry

Religious Affairs Ministry

درخواستوں کی موصولی کا عمل اٹھارہ اپریل سے شروع کیا گیا تھا ، سرکاری سکیم کے تحت چھیاسی ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے
اسلام آباد (یس اُردو) وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ امسال حج کے لیے اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کی درخواستیں بینکوں میں موصول ہو چکی ہیں ۔ سرکاری سکیم کے تحت 86 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل اٹھارہ اپریل سے شروع ہوا اور دو روز میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں مقرر بینکوں کی شاخوں میں جمع ہو چکی ہیں ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ 26 اپریل تک جاری رہے گا اور قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہو گی ۔ درخواست گذار اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ درخواست گذار بنکوں سے کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی وصول کریں کیونکہ رسید کے بغیر درخواست قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگی ۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال حج درخواستوں کی تعداد چار لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔