لاہور: فلم سٹار میرا کو ریما خان نے دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے جس پر میرا نے ستمبر میں امریکہ جانے کی یقین دہانی کروا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سٹار میر اور ریما خان ناراضگی ختم ہونے کے بعد آج کل ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور اداکارہ میرا کو ریما خان نے اپنے پاس امریکہ آنے کی دعوت دی ہے جس پر میرا نے ستمبر میں امریکہ آنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس بار میرا کسی اور کی نہیں بلکہ ریما خان کی مہمان ہوں گی۔ یاد رہے کہ دونوں میں کئی سالوں کے بعد رمضان المبارک کے مہینے میں ناراضگی ختم ہوئی ہے، ان کی صلح کرانے میں کئی سینئر فنکاروں نے کوششیں کی تھیں۔