counter easy hit

مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر 19 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان

 remittances could

remittances could

توقع کی جارہی ہے کہ رمضان اور عید کے دوران سمندر پار پاکستانی 2 ارب ڈالر تک رقوم پاکستان منتقل کر سکتے ہیں
کراچی (یس اُردو) رواں مالی سال کے اختتام پر ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح 19 اب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتے ہیں ۔مالی سال 16-2015 کے اختتام پر ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر 19 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ رمضان اور عید کے دوران سمندر پار پاکستانی 2 ارب ڈالر تک رقوم پاکستان منتقل کر سکتے ہیں ۔واضع رہے کہ جولائی سے مئی کے دوران ترسیلات زر 17 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، صرف مئی میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 1 ارب 79 کروڑ ڈالر پاکستان منتقل کیے۔