counter easy hit

ترسیلات زر گزشتہ مالی سال میں 60 کروڑ ڈالر گھٹ گئیں

کراچی: مالی سال 2016-17 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات مالی سال 2015-16 کے مقابلے میں 60 کروڑ ڈالر کم رہیں، مالی سال 17 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 19.3ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17 کے دوران (جولائی تا جون) میں 19 ارب 30 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 19 ارب 91 کروڑ

Remittances of money got fell down to $60 million in the last fiscal year

Remittances of money got fell down to $60 million in the last fiscal year

67 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جون 2017کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 83 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھی جو کہ مئی 2017 کے مقابلے میں 1.46 فیصد کم اور جون 2016  کے مقابلے میں 11.24 فیصد کم ہے۔ بلحاظ ملک جون2017 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب43 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر،  41 کروڑ 42 لاکھ ڈالر،  26 کروڑ 53 لاکھ  ڈالر،  25کروڑ 24 لاکھ  ڈالر،  23 کروڑ 28 لاکھ ڈالر اور 56 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جون 2016  میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 58 کروڑ 28 لاکھ ڈالر، 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، 27 کروڑ 41 لاکھ ڈالر، 30 کروڑ 92 لاکھ  ڈالر،  23 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اور 50 لاکھ ڈالر تھیں۔ جون 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 17 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ جون 2016 میں ان ملکوں سے 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website