counter easy hit

حکمران کرپشن بچانے کے لیے رینجرز ہٹانا چاہتے ہیں: عمران خان

Removing the Rangers want to save corruption: Imran Khan

Removing the Rangers want to save corruption: Imran Khan

کراچی کے عوام امن چاہتے ہیں ، حکمران کرپشن بچانے کے لیے رینجرز ہٹانا چاہتے ہیں ، عمران خان کی تنقید ، این اے ایک سو چون لودھراں میں ضمنی الیکشن کا معرکہ، جلسے کی تیاری مکمل، کارکن پُرجوش
ملتان (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سائیں سرکار اپنی کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کرنا چاہتی ہے حالاں کہ رینجرز نے سیاسی پولیس کو کنارے لگا کر امن قائم کیا ہے ۔لودھراں میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی فنڈنگ اور کرپشن سے ساہیں سرکار اور اس کے حواری پریشان ہیں ، رینجرز نے کراچی مین امن قائم کیا ہے ان کے اختیارات اور مدت میں توسیع ہونئی چاہئے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں خوشحالی اور تجارت امن سے ہی آئے گی جس کیلئے فارن پالیسی بہتر کرنا ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر سودے بازی ہر گز برداشت نہیں کرینگے ۔پاک انڈیا سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں بارڈرز کی ٹینشن ختم ہو گی اس لیے انڈین ایمبسی کی دعوت پر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ۔ایاز صادق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیانات نے میرے موقف کی تائید کی ہے اور این اے ایک سو چون میں جہانگیر ترین کی یقینی کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے