counter easy hit

سی پیک اورایران چیک جیسے منصوبے خطے کی قسمت بدلنے کا سنہری موقع ہیں، پاک ایران سفارتکار

اسلام آباد(یس اردو نیوز)ایران چین جامع تذویراتی منصوبے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے علاقائی روابط کے منصوبے دونوں ملکوں اورخطے کے درمیان دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینے کاسنہری موقع فراہم کریں گے۔ پاکستا ن اورایران کے معروف سفارتکاروں، ماہرین اوردانشوروں نے کوروناوائرس کی وباء میں ایران، پاکستان اورایشیا کے موضوع پرایک ویبینارمیں اظہارخیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات،دونوں ملکوں کے درمیان افغانستان کے بارے میں تعاون اورایران پاکستان تعاون کے بارے میں امریکی نکتہ نظر سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے کہاکہ پاکستان اور ایران دونوں دہشت گردی کانشانہ رہے ہیں اوریہ چیلنج اس بات کامتقاضی ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک اپنے تعاون اورترقی کومستحکم کریں اورمشترکہ مسائل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل وضع کریں۔ ماہرین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری اورایران چین جامع تذویراتی منصوبے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دونوں منصوبوں کواکٹھاکرنے سے دونوں ہمسایہ ملکوں اورخطے میں تعاون کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ پاکستان اورایران کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پاکستان ایران مشترکہ سرحد پر پائیدارسیکیورٹی خطے میں خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website