اسلام آباد (ویب ڈیسک ) معروف تجزیہ کار اور کالم نگار حسن نثار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس قسم کی اخلاقیات کاتاثردیتی رہی ہے ، ایسے میں سندھ حکومت گرانا یا گرانے کی کوشش کرنا تحریک انصاف کیلئے مناسب نہیں ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تحریک انصاف جس قسم کی اخلاقیات کاتاثردیتی رہی ہے ، ایسے میں سندھ حکومت گرانا یا گرانے کی کوشش کرنا تحریک انصاف کیلئے مناسب نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کئی نظاموں کا تجربہ ہوچکاہے ، میں پارلیمان کے حق میں نہیں ہوں، پارلیمان کیا پورا پاکستان عوام کے پیسے سے چلتاہے ۔