لندن(نیوزڈیسک) دل کی بیماری کی وجہ سے ادویات پر کثیر رقم خرچ ہوتی ہے لیکن اگر آپ باقاعدگی سے پھل کھانا شروع کردیں تودل مضبوط ہوگا اور بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔یہ بات حال ہی میں نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں کہی گئی ہے۔تحقیق میں بتایا گیاہے کہ چین میں پانچ لاکھ بالغ افراد سے ان کے کھانے پینے کی روٹین کے متعلق پوچھا گیا اور جو زیادہ پھل کھاتے تھے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کا دل کے دورے سے مرنے کا امکان40فیصد کم تھا ۔اسی طرح ان میں دل کے دورے کے امکانات 34فیصد کم تھاجبکہ اس کی وجہ سے فالج سے بھی بچاجاسکتا تھا۔تحقیق کاروں کاکہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ آپ بہت زیادہ پھل کھائیں بلکہ صرف170گرام یا ایک پاﺅ پھل کھانے سے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے تھے یعنی کہ ایک یا دو چھوٹے سیب آپ کو دل کے دورے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔تحقیق کاروں کو اس بات کا حتمی علم نہیں ہوسکا کہ پھل کی وجہ سے دل کا دورہ کیوں نہیں پڑتا تاہم ان کاکہنا ہے کہ پھلوں میں پوٹاشیم،فائبر،فولیٹ،انٹی آکسیڈینٹس اور مختلف طرح کی وٹامنز ہوتی ہیں جو کہ دل کو تقویت دیتی ہیں۔