رپورٹ(ناصرہ خان) فرانس میں پہلی مرتبہ پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ صاحبہ اور ان کی ٹیم کے زیر انتظام انسانی حقوق کے علمبردار اقبال سنگھ جو (اورارا ڈان )ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ ہیں دونوں کے مشترکہ تعاون سے (شام محبت) کے خوبصورت نام سے 24 فروری (قلعہ ریسٹورنٹ) میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں دونوں اطراف کے چیدہ چیدہ شعراء اپنی شاعری اور گلوکار اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔اس پروگرام کا مقصد انسانی حقوق کی پاسداری اور عوام الناس کو محبت و آشتی کا پیغام دینا ہے۔اس شام محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ صاحبہ نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔۔ “ہماری یک جہتی کو خدا سلامت رکھے “ہم پیغام محبت لیے بیٹھے ہیں— امید کرتے ہیں خیر سگالی کے لیے سجائ اس تقریب میں آپ کی بھر پور نمائندگی اور شرکت ہوگی