نیروبی…..مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر ایئر فرانس کےمسافر طیارے کو کینیا کے ممباسا ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
پرواز ماریشس سے فرانس جا رہی تھی جس میں 459 مسافر اور عملے کے14افراد سوار تھے ، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو باہر نکالا گیا۔سی آئی ڈی ،بحریہ اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین کو فوری طلب کر لیا گیا،طیارے کے واش روم سے برآمد کی گئی مشکوک ڈیوائس کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔