counter easy hit

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

Request rejected to remove the Dr. Asim name from the ECL

Request rejected to remove the Dr. Asim name from the ECL

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کینسر سمیت کئی بیماریوں کا شکار ہیں، ان کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ہے اس لیے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، جسٹس جنید غفارکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 26 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سنایا۔ عدالت عالیہ نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مطلوبہ علاج اور سہولیات پاکستان میں موجود ہیں، اس لیے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website