counter easy hit

اسپیکر ایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسپیکر ایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مستردکردی.

Request rejected to stop work of the Speaker Ayaz Sadiq

Request rejected to stop work of the Speaker Ayaz Sadiq

الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کو کام سے روکنے کے لیے دائردرخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارشاہد اورکزئی نے کہا کہ میں جومسئلہ لایا ہوں وہ قانون کے تحت نہیں بلکہ آئین کے تحت ہے، میری پٹیشن آرٹیکل 53 کے تحت ہے۔ رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے استفسارکیا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ اس میں ہمارا دائرہ سماعت کہاں پرہے، جس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ میں دائرہ سماعت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی اتھارٹی کے بارے میں بات کروں گا، جوکام اسپیکرنے کیا وہ پوری قوم نے ٹی وی پردیکھا ہے، اسپیکرپارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی رومزمیں جا کربیٹھتا رہا حالانکہ قانون کے مطابق اسپیکر کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتا۔ شاہد اورکزئی کے بات پرچیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ کی درخواست کیا ہے، جس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ اسپیکرنے آرٹیکل 238 اور239 کی خلاف ورزی کی ہے، اسپیکرنے کمیٹی میں بیٹھ کر28 ویں آئینی ترمیم کا بل بنایا حالانکہ اسپیکرپرووٹ ڈالنا حرام ہے، اسپیکرنے آئین کا ستیاناس کردیا، وہ خود آکراس کا جواب دیں۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website