counter easy hit

صوبہ سندھ کو7آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست ۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم سُنا دیا

کراچی ;سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی تشکیل صدیوں کے ارتقا کے بعد ہوتی ہے،کینیڈا میں پنجابی دوسری بڑی زبان ہے 6 وزیرسکھ ہیں،کیا اس کے

باوجود کینیڈا میں ان کی ریاست بن سکتی ہے؟۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبے بناناپارلیمنٹ کاکام ہے،آئین کاکوئی آرٹیکل بتائیں جس کے تحت نئی ریاست تشکیل دی جاسکتی ہو؟۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی تشکیل صدیوں کے ارتقا کے بعد ہوتی ہے،کینیڈا میں پنجابی دوسری بڑی زبان ہے 6 وزیرسکھ ہیں،کیا اس کے باوجود کینیڈا میں ان کی ریاست بن سکتی ہے؟۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website