ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریسکیو1122ننکانہ آفس میں شجر کاری مہم کا آغار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122ننکانہ آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا انہوں نے کہا بہار کے بدلتے موسم ہرفردکو کم از کم ایک پودہ لازمی لگانا چاہئے اور ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دے تا کہ ماحول کی آلودگی کو ممکن حد تک کم کیا جا سکے ماحول کوخوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کا یہ ایک بہترین اور آسان طریقہ ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سول ڈیفینس آفیسرمبشر ربانی ،ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد شاہد کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیورز بھی موجود تھے پودہ لگانے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔