ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122کے زیر اہتمام بسما ٹکسٹائل مل واربرٹن کے ملازمین کو 02روزہ تربیتی ورکشاپ ریسکیو1122کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی ہدائت پر بسما ٹکسٹائل مل واربرٹن کے ملازمین کے لیے 02 روزہ “بیسک لائف سپورٹس اورینٹیشن تربیتی ورکشاپ”کااہتمام کیا گیاجس کی قیادت ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد نے کی ۔ ایل ایف آر امیر علی ،میڈیا فوکل پرسن ای ایم ٹی علی اکبر اورعرفان منظورنے بسما ٹکسٹائل مل واربرٹن کے ملازمین کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقیں کروائیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے حادثات ،آگ لگنے ،مکان منہدم ہونے ،پانی میں ڈوبنے، ہڈی کے ٹوٹنے ،سانپ کے کاٹنے اور ہارٹ اٹیک جیسی صورت میں ابتدائی طبی امداددینے کے بارے میں آگاہی دی اور ان کی عملی تربیت بھی کروائی۔خاص طور پر آگ لگنے پر زور دیا گیا امیر علی نے کہا کہ ریسکیو1122ننکانہ کی کمیونٹی ونگ عرصہ چھ سال سے ٹریننگ کروا رہی ہے جس میں ننکانہ کی بہت ساری ملز میں ٹریننگ کروائی گئی آگ بجھانے والا آلہ تو ہر مل میں موجود ہے مگر کسی کو پرفیشنل طریقے سے چلانا نہیں آتا آگ بجھانے والا آلے خانہ پوری کرنے کے لیے لگائے ہوے ہیں کچھ تو استعمال کے قابل نہیں ہیں ان کی مدت ختم ہو چکی ہے اور ملز کا سٹاف بے خبر ہے