ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ماہ مارچ 2016ء میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ کی کارکردگی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو ماہ مارچ میں 8787کالز موصول ہوئیں جن میں صرف 585ایمرجنسی کالز تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122″محمد اکرم پنوار” ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے تمام آفیسرز اور میڈیا کوارڈ نیٹر علی اکبرکی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے بتایاماہ مارچ میں موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے260سڑک کے حادثات،230میڈیکل ایمرجنسیز8,آگ لگنے کے واقعات ،34لڑائی جھگڑوں کے واقعات، عمارتوں کے گرنے کا1واقعہ،پانی میں ڈوبنے کے2واقعات اور50دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں ۔585ایمرجنسیز میں679زخمیوں کوطبی امداد دینے بعدمختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122″محمد اکرم پنوار” نے گذشتہ سال نہروں میں رونما ہونے والے حادثات کے اعدادوشمار کو مدنظر رکھتے ہوے اس بات پر زور دیا کہ لوگ نہروں بالخصوص گدلے پانیوں میں جمپ کرنے سے اجتناب کریں اور تیراکی نہ آنے کی صورت میں نہروں اور نالوں میں نہانے سے احتیاط کریں تاکہ پانی میں ڈوبنے والے حادثات سے ممکن حد تک بچا جا سکے انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ پانی کے حادثات میں متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرنا انتہائی مشکل اور پیچید ہ کام ہے